: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن،31مارچ(ایجنسی) آج جمعرات کے روز سے واشنگٹن میں بین الاقوامی جوہری سمٹ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس کانفرنس کے پہلے روز شمالی کوریا کی جوہری سرگرمیاں بنیادی موضوع کے طور پر زیر بحث رہیں گی۔ اس اجلاس کا آغاز امریکی صدر اوباما جاپانی وزیراعظم اور جنوبی کوریا اور چین
کے صدور سے ملاقاتوں کے بعد کر رہے ہیں۔ شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی پابندیوں کے باوجود جنوری میں ایک اور جوہری تجربہ کیا تھا جب کہ طویل فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل ایک راکٹ کی آزمائش بھی کی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی خواہش ہے کہ وہ شمالی کوریا کی حکومت پر اقتصادی اور سفارتی دباؤ میں اضافہ کرے، تاکہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں روکے۔